حیدرآباد: 30/جون (عصر حاضر) مولانا محمد بانعیم نائب ناظم مجلس علمیہ کے بموجب نہایت افسوس کے ساتھ یہ اندوہ ناک اطلاع دی جاتی ہے کہ مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے بانی و ناظم اول حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب مظاہری خلیفہ اجل حضرت محی السنہ شاہ ابرارالحق صاحب ہردوئی کا ابھی ابھی جدہ سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ہے۔
عامۃ المسلمین سے بالعموم اور مجلس کے اراکین سے بالخصوص دعائے مغفرت اور رفع درجات کی گزارش کی جاتی ہے۔