آئینۂ دکن

مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا کے زیر اہتمام اجلاسِ عام

حیدرآباد: 8؍مارچ (عبدالعلیم فیضی) سید سلمان المعہدی منتظم مجلس علمیہ کی اطلاع کے بموجب مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام اجلاسِ عام بعنوان ملک کے موجودہ حالات اور عوام کی ذمہ داریاں بتاریخ 8؍مارچ بروزِ اتوار بعد نمازِ عشاء بمقام مسجد حسینی وجئے نگر کالونی حیدرآباد زیر صدارت حضرت مولانا سید اکبر صاحب مفتاحی دامت برکاتہم و زیر نگرانی مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم نائب ناظم مجلس علمیہ منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں بحیثیتِ مہمانِ خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد فاروق مدنی استاذ حدیث و تفسیر جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کا کلیدی خطاب ہوگا۔ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر استفادہ فرمائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×