ریاست و ملک

مسلمان طالبِ علم کو دہشت گرد کہنے پر کالج کا پروفیسر معطل

بنگلور: 28؍نومبر (عصرحاضر) ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں واقع منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ایک پروفیسر کو پیر کے روز اس وقت معطل کر دیا گیا جب انہوں نے مبینہ طور پر ایک مسلم طالب علم پر اسلامو فوبیا تبصرہ کیا تھا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مذکورہ پروفیسر کی جانب سے ‘دہشت گرد’ کہنے پر مسلم طالب علم کا ردعمل کافی سخت ہے۔ طالب علم نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر سے کہا کہ کیا آپ اپنے بیٹے کو دہشت گرد کہہ سکتے ہیں؟۔ پروفیسر نے حالات پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ میں مذاق کر رہا تھا، جس کے بعد طالب علم مزید جذبات میں آگیا اور اس نے کہا کہ نہیں سر، یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ 26/11 کوئی مذاق نہیں تھا۔ اسلامی دہشت گردی مذاق نہیں ہے۔ اس ملک میں مسلمان ہونا اور ہر روز اس کا سامنا کرنا مذاق نہیں ہے۔ اس نے مزید کہا کہ اس طرح کے لطیفے ناقابل قبول ہیں، آپ میرے مذہب سے متعلق اس طرح کا مذاق نہیں کر سکتے۔ اس دوران پروفیسر نے اسے یہ کہہ کر خاموش کرنے کی کوشش کی کہ "تم بالکل میرے بچے کی طرح ہو”۔ جس کے جواب میں طالب علم نے کہا کہ کیا آپ اپنے بیٹے کو دہشت گرد کہیں گے؟ آپ مجھے کیسے کہہ سکتے ہیں؟ وہ بھی اتنے لوگوں کے سامنے، آپ ایک پروفیسر ہیں، آپ بچوں کو تعلیم دیتے ہیں۔ پروفیسر نے آخر کار معافی مانگنی شروع کر دی لیکن مشتعل طلب علم نے کہا کہ "صرف معذرت سے آپ کی سوچ یا نظر یہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی گی۔” وہیں اس واقعہ کے بعد انسٹی ٹیوٹ نے نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انکوائری قائم کر دی گئی ہے اور متعلقہ تدریسی عملے کو انکوائری مکمل ہونے تک کلاسوں سے روک دیا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے نوٹس کو اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر پوسٹ کیا جہاں اس نے واضح کیا کہ یہ ایک الگ تھلگ واقعہ ہے اور ادارہ اس طرح کے رویے کو برداشت نہیں کرتا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "انسٹی ٹیوٹ کیمپس میں سب سے بڑے تنوع پر فخر کرتا ہے اور وہ ذات، مذہب، علاقہ، جنس وغیرہ سے قطع نظر ہر ایک کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کی آئینی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔”Professor Calling A Muslim Student Terrorist

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing