ریاست و ملک

ممبئی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ پُر امن احتجاج کرنے والے دیش کے غدار نہیں

اورنگ آباد: 15؍فروری (ذرائع)سی اے اے کے خلاف بیڑ ضلع کے ماجلگاؤں کی قدیم عیدگاہ میدان میں غیر معینہ احتجاج پر بیٹھنے کی اجازت دینے سے انکار کرنے پر افتخار شیخ نامی شخص نے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی‘ اس درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ممبئی ہائی کورٹ نے بڑا کہا کہ پُر امن احتجاج کرنے والے غدار نہیں ہوسکتے، سی اے اے مخالف مظاہرے کی قانون اجازت دیتا ہے‘ جمعرات کو ہائیکورٹ کے اورنگ آباد بینچ نے نوٹ کیا کہ درخواست گزار اور اس کے ساتھی مخالف جمہوری قوانین کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کے لئے پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس ٹی وی نالوادے اور ایم جی سیولیکر پر مشتمل ڈویژن بنچ افتخار شیخ کی طرف سے چیلینج کرنے والی دائر درخواست کی سماعت کررہے تھے۔

اس میں کہا گیا تھا کہ اس وقت اس طرح کی تحریکیں ہر جگہ جاری ہیں اور اس علاقے میں پُر تشدد احتجاج کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ “ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں اور ہمارے آئین نے ہمیں قانون کی حکمرانی دی ہے نہ کہ ڈکٹیٹر شپ کی۔ “ہندوستان کو ان احتجاج کی وجہ سے آزادی ملی جو عدم متشدد تھے اور عدم تشدد کے اس راستے پر آج تک اس ملک کے لوگ چل رہے ہیں۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ اس ملک کے بیشتر افراد اب بھی عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing