احوال وطن

کورونا کی تیسری لہر میں مہاراشٹرا حکومت کو ریاست کے 8؍ملین افراد متاثر ہونے اور 80؍ہزار اموات کا خدشہ

ممبئی: یکم؍جنوری (عصرحاضر) ملک بھر میں روز افزوں اومیکروں کیسوں کے بیچ مہاراشٹر حکومت نے 8 ملین کورونا معاملوں اور 80 ہزار اموات کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ ریاست میں تیسری لہر واضح طور سے سیٹ ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری (صحت) ڈاکٹر پردیپ ویاس نے جمعہ کی دیر شب سبھی ضلع کلکٹرس اور طبی افسران کو لکھے خط میں کہا کہ ’’تیسری لہر میں کووڈ انفیکشن کی تعداد بہت بڑی ہونے جا رہی ہے۔‘‘
ڈاکٹر پردیپ کا کہنا ہے کہ ’’اگر تیسری لہر میں 80 لاکھ کووڈ معاملے آتے ہیں تو بھلے ہی 1 فیصد معاملے میں ہلاکت تصور کیا جائے تو بھی ہم 80 ہزار اموات کو درج کر سکتے ہیں۔‘‘ انھوں نے افسران سے اپیل کی کہ وہ اس بیان سے ’سست نہ ہوں‘ کہ تیسری کووڈ/اومیکرون لہر ہلکی اور خطرناک نہیں ہے۔
ڈاکٹر پردیپ نے گزارش کی کہ ’’یہ ان لوگوں کے لیے بھی اتنا ہی خطرناک ہے جن کی ٹیکہ کاری نہیں ہوئی ہے اور جنھیں کئی دیگر بیماریاں ہیں۔ اس لیے برائے کرم ٹیکہ کاری کوریج میں اصلاح کریں اور لوگوں کی جان بچائیں۔‘‘ خط سبھی ڈویژنل کمشنروں، ضلع کلکٹروں، میونسپل کمشنروں اور ضلع کونسلروں کے چیف ایگزیکٹیو افسران کو بھیجا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×