ممبئی کے شہری علاقوں میں نائٹ کرفیو نافذ‘ ریاستی حکومت نے جائزہ اجلاس میں لیا فیصلہ
ممبئی: 21؍دسمبر (عصر حاضر) مہاراشٹرا حکومت نے 22 دسمبر 2020 سے 5 جنوری 2021 تک ریاست میں میونسپل کارپوریشن کے تمام حلقوں میں رات 11 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان نائٹ کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ میں تیزی سے پھیل رہے کوویڈ 19 کے متعدد اطلاعات کے تناظر میں ، مہاراشٹرا حکومت نے 5 جنوری تک میونسپل کارپوریشن علاقوں میں رات 11 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان رات کا کرفیو نافذ کردیا ہ
برطانیہ کی متعدد خبروں کے ساتھ کرسمس اور نئے سال کو مدنظر رکھتے ہوئے مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے نگر نگم علاقوں کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ممبئی کے لوگوں کو 15 دن زیادہ محتاط رہنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں کورونا وائرس کا نیا اسٹرین پائے جانے کی خبر کے بعد مہاراشٹر حکومت خاص احتیاط برت رہی ہے ۔ مہاراشٹر حکومت کے مطابق یوروپ سے مہاراشٹر میں آنے والے لوگوں کو 14 دنوں کیلئے انسٹی ٹیوشنل آئسولیشن میں بھیجا جائے گا جبکہ دیگر ممالک سے آنے والے لوگوں کو گھر پر ہوم کوارنٹائن کیا جائے گا ۔
تازہ ترین ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ، ریاستی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ یورپ اور مشرق وسطی اور دیگر ممالک سے واپس آنے والے افراد اپنے گھروں میں 14؍دنوں کے لیے لازمی طور پر کورنٹائن ہوجائیں۔
ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے جائزہ لینے کے لئے سی ایم ادھو ٹھاکرے کی زیرصدارت اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔