ممبئی: 16؍نومبر (عصر حاضر) مہاراشٹر حکومت کی جانب سے عبادت گاہیں کھولنے کے اعلان کے بعد آج پہلے دن لوگوں نے بڑی تعداد میں مندر اور مساجد پہنچ کر تسکین حاصل کی۔ آل انڈیا رضا اکیڈمی کے صدر سعیدنوری نے مسلمانوں سے یہ اپیل کی کہ وہ دو رکعت صلوۃ الشکر ادا کریں۔ انہوں نے مہاراشٹرا حکومت کے اس فیصلہ کو لائق ستائش قرار دیا ہے ۔ رضا اکیڈمی کے ترجمان عارف رضوی نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے اور سعید نوری کے بیان کے مطابق مہلک وباء کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کو سخت تکلیفیں اٹھانی پڑی ہیں ،خاص طور پر مسلمانوں کو ان کے مذہبی امور کی انجام دہی میں بڑی دشواریاں پیش آئی ہیں،جس میں سب سے اہم پنچوقتہ نماز باجماعت کا مسئلہ تھا جس پر انتظامیہ نے پانچ افراد سے زائد پر روک لگا رکھی تھی تقریباً 8ماہ کے بعد حکومت مہاراشٹر نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے مساجد و درگاہ کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔ سعید نوری نے کہاکہ حکومت کافیصلہ مسلمانوں کے لیے خوش آئند ہے۔جس کیلئے ہم سب کو پہلے رب کریم کا فضل خاص جان کر سجدہ شکر بجا لانا چاہئے اور نبی رحمت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بارگاہ ناز میں ہدیہ درود و سلام نذر کرنا چاہیے،جن کے صدقے پر ہمیں اللّٰہ رب العزت کے گھر میں سجدہ ریز ہونے کا شرف حاصل ہوا ہے۔
Maharashtra: Devotees visited Hamidiya Masjid in Mumbai and offered namaz, earlier today.
All religious places in the State have been allowed to reopen from today after remaining shut for months due to #COVID19. pic.twitter.com/hLBugXSEVD
— ANI (@ANI) November 16, 2020
اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے رضا اکیڈمی کے چیئرمین محمد سعید نوری نے کہا کہ مسلم امہ کو اپنے رب کی رحمت پر بھروسہ رکھنا چاہیے،وہ کبھی بھی اپنے بندوں کو مایوس نہیں کرتایقیناً ہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے اجتماعی طور پر مساجد و مقابر سے دور رہے ،جسے ایک مشکل دورکہہ سکتے ہیں.لہذا 16 نومبر سے مساجد و درگاہیں کھل رہی ہیں،لوگ اب اجتماعی طور پر چند احتیاطی تدابیر کے ساتھ آزادی سے نماز باجماعت وزیارت مزارات اولیاء کرسکتے ہیں لہذا.سب سے پہلے اس خوشی کے موقع پر دورکعت نماز نفل شکرانے کے طور پر ادا کریں اور رب قدیر کی بارگاہ میں مکمل طور پر اس بیماری کے خاتمے کی دعاء کریں۔