ریاست و ملک

ارنب گو سوامی کو چودہ روزہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا

ممبئی: 4؍نومبر (عصر حاضر) خودکشی کے دو سال پرانے معاملہ میں ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ممبئی پولیس نے آج علی الصبح گھر میں داخل ہو کر ارنب کو گرفتار کیا ہے۔ ریپبلک ٹی وی کے مطابق ارنب گو سوامی کو علی باغ عدالت نے چودہ روزہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ وہ 18؍نومبر تک عدالتی تحویل میں رہیں گے۔ ایک اور موصولہ خبر کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ کے ذریعہ ضمانت لینے کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی جو جمعرات کے دن داخل کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×