حیدرآباد و اطراف

مجلس دعوۃ الحق کے تحت این ٹی آر نگر میں جلسہ اصلاحِ معاشرہ و نہی عن المنکرات برائے خواتین

حیدرآباد: 20؍ڈسمبر (عصر حاضر) حافظ محمد عبد العلیم فیضی کی اطلاع کے بموجب جلسہ اصلاحِ معاشرہ و نہی عن المنکرات برائے خواتین بتاریخ 22؍ڈسمبر بروزِ اتوار بعد نمازِ ظہر ٹھیک 2؍بجے بمقام بمکان جناب محمد عباس علی صاحب نزد عیدگاہ بلال این ٹی آر نگر حیدرآباد منعقد ہوگا۔ جس کی نگرانی مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی مدظلہ العالی ناظم مقامی مجلس دعوۃ الحق حیدرآباد فرمائیں گے۔ ان شاء الله اس موقع پر حضرت مولانا عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم ناظم ادارہ اشرف العلوم اور مولانا وسیم الحق ندوی صاحب ناظم مدرسۃ البشیر یاقوت پورہ کے خطابات ہوں گے۔  خواتین و طالبات سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست ہے۔ رابطہ کے لیے فون نمبر 9059634942

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing