حیدرآباد و اطراف
مجلس دعوۃ الحق کے تحت این ٹی آر نگر میں جلسہ اصلاحِ معاشرہ و نہی عن المنکرات برائے خواتین
حیدرآباد: 16/جنوری (عصر حاضر) حافظ محمد عبد العلیم فیضی کی اطلاع کے بموجب جلسہ اصلاحِ معاشرہ و نہی عن المنکرات برائے خواتین بتاریخ 19/جنوری بروزِ اتوار بعد نمازِ ظہر ٹھیک 1:45؍بجے بمقام بمکان جناب محمد عباس علی صاحب نزد عیدگاہ بلال این ٹی آر نگر حیدرآباد منعقد ہوگا۔ جس کی نگرانی مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی مدظلہ العالی ناظم مقامی مجلس دعوۃ الحق حیدرآباد فرمائیں گے۔ ان شاء الله اس موقع پر حضرت مولانا حسام الدین ثانی عامل جعفر پاشاہ صاحب دامت برکاتہم امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش اور مفتی محمد فراست حسین عادل قاسمی صاحب ناظم ادارہ فیضان مصطفی ریاست نگر کے خطابات ہوں گے۔ خواتین و طالبات سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست ہے۔ رابطہ کے لیے فون نمبر 9059634942