ساڑھے تین دہوں پہ محیط درس قرآن مولانا حبیب احمد قاسمیؒ کی قابلیت اور مقبولیت کا ثبوت ہے
حیدرآباد: 17؍اکتوبر (عصرحاضر) مولانا ظلال الرحمن فلاحی صدر لجنۃ العلماء تلنگانہ و آندھرا نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ مولانا سید حبیب احمد صاحبؒ ناظم مدرسہ مشکوة العلوم حکیم پیٹھ حیدرآباد کی رحلت کی خبر ہم سب کو رنجیدہ کرنے والی خبر ہے ۔حضرت مولانا استاذ الاساتذہ تھے ۔ ان کا مدرسہ شہر میں ایک ڈسپلین والا مدرسہ ہونے کی حیثیت سے معروف تھا۔اسی سے ان کی طلباء کی تربیت پہ توجہ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔مرحوم طلباء اور اساتذہ کے لیے بہت ہی مہربان تھے۔مدرسہ کی مصروفیات کے علاوہ شہر میں مسلسل پینتیس چالیس برسوں دروس قرآنیہ چلاتے رہے۔ بازار گھاٹ میں آپ کے تین ساڑھے تین دہوں پہ محیط درس قرآن آپ کی قابلیت اور مقبولیت کا ثبوت ہے۔ ایک طویل مدت سے شوگر جیسے جان لیوا مرض سے نبرد آزما رہے ۔ اس کے باوجود دینی خدمات کے معمولات میں فرق آنے نہیں دیا ۔۔یہ استقامت اور یہ قوت ارادی ہم خوردوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ لجنة العلماء آپ کی رحلت پہ اللہ سے دعا گو ہے کہ اللہ آپ کو اعلی علین میں مقام عطا کرے ۔ اور قائم کردہ ادارہ کو آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔۔