مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی کی دوروزہ دورہ پر شہر حیدرآباد آمد
حیدرآباد: 26؍دسمبر (اسٹاف رپورٹر) حضرت مولانا سید بلال عبد الحی حسنی ندوی حفظہ اللہ (ناظر عام دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ وجنرل سیکرٹری آل انڈیا پیام انسانیت فورم ورکن تاسیسی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ) 29دسمبر بہ روزِ جمعرات اپنے دور روزہ دورہ پر شہر حیدرآباد تشریف لارہے ہیں۔ 29اور 30 دو دن حضرت کاقیام رہے گا۔ شہر میں دونوں دن حضرت والا متعدد پروگراموں میں بہ حیثیت مہمانِ خصوصی شرکت و خطاب فرمائیں گے۔ 29؍دسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء (نمازعشاء 7:45) مسجد نور گرومورتی نگر آئی ڈی پی ایل نزد بالا نگر حیدرآباد، میں حالات حاضرہ میں ہماری ذمہ داری اور پیام انسانیت کی ضرورت واہمیت پرحضرت کا خصوصی خطاب ہوگا۔ 30؍دسمبر بہ روز جمعہ مسجد بقیع بنجارہ ہلز حیدرآباد، میں جمعہ کی نماز سے قبل حضرت والا کا خطاب ہوگا (بیان ان شاءاللہ 12:35 سے شروع ہوگا ) اسی دن بعد نمازِ مغرب پیام انسانیت کا ایک خصوصی پروگرام بہ عنوان برادران ِوطن کےساتھ ڈائیلاگ منعقد ہوگا جس میں حضرت والا شرکت و خطاب فرمائیں گے۔ ان شاء اللہ 31۔؍دسمبر کی صبح حضرت لکھنؤ کے لیے روانہ ہوں گے۔ حضرت کا قیام مولانا صدیق ندوی کے مکان (نزد جامع مسجد ٹین پوش ریڈ ہلز حیدرآباد) پر رہے گا۔ تمام احباب سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس موقع کو غنیمت جان کر زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں اور نظام العمل کو ابھی سے مرتب کرلیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 7093120756 پر رابطہ فرمالیں ۔ جزاکم اللہ خیرا