قرنطینہ میں باجماعت نماز کی ادائیگی سے احتیاط ضروری ہے‘ اس طرح کی تصاویر وائرل کرنے سے بچیں
حیدرآباد: 2؍اپریل (عصر حاضر) مولانا محمد عبدالقوی صدر ریاستی رابطہ مدارسِ عربیہ اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا نے اسلامیان ہند سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دین’احکام بجالانے کا نام ہے،شوق پورا کرنے کا نام نہیں! قرنطینہ میں باجماعت نماز کی ادائیگی سے احتیاط ضروری ہے۔اس طرح کی تصاویر وائرل کرنے سے بچیں‘ بہ راہ کرم اس کو نہ پھیلائیں،اس سے جذباتی لوگوں کی تسکین تو ہوسکتی ہے لیکن ملت کا نقصان بھی ہو سکتا ہے، علماء فرماتے ہیں دین احکام بجالانے کا نام ہے شوق پورا کرنے کا نام نہیں ۔ حضرت مفتی شفیع صاحب کو ایک مرتبہ دہلی کی ہوٹل میں کھانا کھانے کی ضرورت پیش آئی، بعض علماء نے نیچے بیٹھ کر کھانا چاہا تو آپ نے منع کیا اور فرمایا اس سے یہاں موجود لوگ سنت کا مذاق اڑائیں گے، یہ ایک فقیہ اعظم کا عمل ہے، ظاہر ہے مفتی صاحب سنت کی اہمیت سے بے خبر نہیں تھے اور بے عمل بھی نہیں تھے ۔۔۔۔