جامع مسجد ملے پلی میں ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورک شاپ کا انعقاد
حیدرآباد: 16؍دسمبر (پریس نوٹ) مولانا مفتی غلام نوید قاسمی جنرل سیکریٹری جنرل مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ نامپلی کے بموجب مورخہ 17ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نمازِ فجر تا ساڑھے دس بجے شب جامع مسجد ملّے پلی میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کے زیر نگرانی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ نامپلی کی جانب سے ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورک شاپ رکھا گیا ہے، حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ صدارت کریں گے ،اس کے علاوہ مسلمانوں میں اسلام کے بنیادی عقائد و تعلیمات سے متعلق شعور بیداری اور خارجِ اسلام باطل فتنوں کے بارے میں آگاہی کے لئے مختلف عنوانات پر مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ نامپلی، مولانا احمد عبیدالرحمٰن اطہر ندوی ناظم مقامی مجلس دعوۃ الحق ہردوئی، مولانا عبدالملک مظاہری نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ نامپلی ، مولانا انصار اللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ، مولانا موسیٰ خان ندوی نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ ٹولی چوکی، مولانا وجیہ الدین قاسمی (مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ)، مولانا مفتی انعام الرحمٰن جمیل قاسمی نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ نامپلی، مولانا سید احمد ومیض ندوی استاذِ حدیث دارالعلوم حیدرآباد اور مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے تربیتی خطابات ہوں گے، حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے صدارتی خطاب کے بعد حضرت مولاناشاہ محمد جمال الرحمٰن مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعاء پر ایک روزہ تفہیم ختم نبوت کا ورک شاپ کا اختتام ہوگا، تمام برادران اسلام سے مع دوست و احباب کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی گذارش کی جاتی ہیں۔