حیدرآباد و اطراف
مدرسہ فیض العلوم سعیدآباد میں جلسہ اصلاحِ معاشرہ و نہی عن المنکرات
حیدرآباد: 27؍اکتوبر (عصرحاضر) مولانا احمد عبدالباری سفیان کی اطلاع کے بہ موجب مقامی مجلس دعوۃ الحق حیدرآباد کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ ونہی عن المنکرات بتاریخ ۳/ربیع الثانی۱۴۴۴ھ م30/اکتوبر 2022ء بروز اتوار بوقت بعد نماز ظہر
(نمازظہر00-2بجے) بمقام مسجد النور مدرسہ اسلامیہ فیض العلوم باقرباغ سعیدآباد حیدرآباد ان شاءاللہ اس موقع پر
حضرت مولانا مفتی سبیل احمد صاحب قاسمی مد ظلہ العالی نائب صدرجمعیت العلماءتملناڈ اور حضرت مولانا احمدعبیدالرحمن اطہر صاحب ندوی قاسمی مدظلہ ناظم مقامی مجلس دعوۃالحق حیدرآباد کے خطابات ہوں گے۔ دعوۃ الحق حیدرآباد کے جمیع ذمہ داران و اراکین نے آپ حضرات سے شرکت واستفادہ کی خواہش کی ہے۔ (مستورات کے لیے پردہ کانظم رہے گا)