مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ سعید نگر آروی لاتور کے 14 طلباء کرام کے تکمیل حفظ قرآن پر دعائیہ مجلس
لاتور: 18؍مارچ (ساجد قاسمی) شہر لاتور کا معروف و مقبول ادارہ مدرسہ دار العلوم صدیقیہ سعید نگر آروی جس نے الحمد اللہ ابتدائی چھ سال کی قلیل مدت میں 47؍ طلباء کو تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ الحمدلله امسال 14 طلباء کرام تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ ختم قرآن کے اس پر نور و بابرکت موقع پر دعائیہ نشست بتاریخ 19؍مارچ بروزِ جمعرات دوپہر 2:30؍بجے تا 3:30؍بجے بمقام مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ سعید نگر آروی نگر لاتور منعقد کیا جارہا ہے۔ جسمیں مہمان خصوصی مہاراشٹرا کی بزرگ شخصیت مشہور و معروف عالم دین۔جامع الکمالات۔محبوب العلماء حضرت مولانا حافظ عبد الجبار صاحب مظاہری ناظم مدرسہ مدینۃالعلوم لاتور سرپرست مدرسہ دار العلوم صدیقیہ سعید نگر آروی لاتور کا خصوصی خطاب اور دعاء ہوگی۔ بعد نشست شرکاء مجلس کے لئے طعام کا نظم رہے گا۔ محمد اسرائیل رشیدی جمیع اساتذہ کرام مدرسہ ھذا نے آپ تمام سے اس پر مسرت مجلس میں شرکت کی گزارش کی ہے۔