احوال وطن

مسجد سبیل شاہ لاتور میں ترغیب صلوٰۃ کے تحت انعامی جلسہ

لاتور: 2/فروری (ساجد قاسمی) مسجد سبیل شاہ لاتور میں محلہ سبیل شاہ کے بچوں میں نمازوں کی ترغیب اور جماعت کی نماز کا شوق پیدا کرنے کی غرض سے ذمہ داران کی جانب سے چالیس روز مسلسل بلا ناغہ پابندی کے ساتھ پنج وقتہ نمازوں میں مسجد پہنچ کر باجماعت ادا کرنے والوں میں بطور انعام سائکل دینے کا اعلان کیا گیا۔ جس پر محلہ کے بچوں کی کثیر تعداد جمع ہوکر شوق اور لگن کے ساتھ پہنچنے کا جذبہ پیدا کیا اور اختتام تک 22/بچوں نے اس میں کامیابی حاصل کی۔ چنانچہ ان بچوں میں اعلان کے مطابق سائیکلوں کی تقسیم بتاریخ 4/فروری بروز منگل بعد نماز مغرب بمقام مسجد سبیل شاہ لاتور ایک انعامی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں ان خوش نصیب بچوں میں سائیکلوں کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ جلسہ میں بحیثیت مہمان خصوصی مولانا عبد الجبار صاحب مجددی نقشبندی صاحب شریک ہوں گے اور حضرت والا کے ہاتھوں سائکل تقسیم کیے جائیں گے اس موقع پر حضرت والا کا خصوصی خطاب بھی ہوگا۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×