جامعۃ الصفہ لاتور میں تحریک علماء ہند کا مشاورتی اجلاس، ضلعی کمیٹی کی تشکیل
لاتور: 11فروری (عصرحاضر) مولانا ساجد قاسمی کی اطلاع کے بموجب بروز بدھ، شام 8:00 بجے جامعة الصفة لاتور (مہاراشٹر) میں حضرت مولانا محمد اسماعیل قاسمی نقشبندی کی زیر سرپرستی تحریک کے آل انڈیا کنوینر مولانا رحمت اللہ ندوی اور ان کے رفقاء کار جناب حافظ ناظم الدین انصاری، مولانا نعمت اللہ ندوی اور مولانا مبشر اشاعتی کی موجودگی میں جامعۃ الصفہ لاتور میں کمیٹی تشکیل کی مجلس منعقد ہوئی جس میں مجلس مشاورت میں طے شدہ اراکینِ کمیٹی کے ناموں کا اظہار کیا گیا اور تمام احباب کی تائید اور آل انڈیا تحریک علماء ھند کے بانیان وسرپرستان کی توثیق کے بعد ضلع کمیٹی اور شہری کمیٹی دونوں بحسن وخوبی قرار پائے۔ چنانچہ ضلع صدر مفتی سید وسیم احمد قاسمی جنرل سیکریٹری مولانا محسن رشیدی آرگنائزر سیکریٹری مولانا ساجد قاسمی اور خازن ضلع مولانا شہاب الدین صاحب قادری طئے پائے۔ نیز شہری صدر تحریک علماء کی حیثیت سے مولانا محمد علی صاحب مظاہری جنرل سیکریٹری مولانا الیاس مظاہری اور آرگنائزر سیکریٹری مولانا زبیر قاسمی اور خازن حافظ عرفان محمودی طے کیے گئے۔ واضح رہے کہ نائب صدر اور سیکریٹری کے عہدے پر پانچ پانچ افراد اور جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے تین تین افراد کا انتخاب عمل میں آیا ضلع کمیٹی اور شہر کمیٹی کے ارکان عاملہ کا انتخاب ابھی باقی ہے چنانچہ علماء، وکلاء ،ڈاکٹرس ، انجینئیرس اور ٹیچرز حضرات میں جو تحریک سے وابستہ ہونا چاھتے ہیں انشاءالله ارکان کی حیثیت سے انھیں مقام دیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ طے پایا کہ ان شاءاللہ اراکین عاملہ کی تکمیل کے بعد تعلقہ جات کی کمیٹی تشکیل اور تحریک کی ممبر سازی مہم بھی چلائی جائے گی۔ دونوں ہی کمیٹی پر محتسب کا عظیم عہدہ بھی رکھا گیا ہے اس منصب کی ذمہ داری ہے کہ وہ صدر اور جنرل سیکرٹری کے بشمول پوری کمیٹی پر نگران ہوں گے کسی بھی قسم کے معاملہ کے پیش آنے پر فیصلہ کا اختیار رکھیں گے۔ چنانچہ ضلع کمیٹی پر حضرت مولانا مفتی عبدالماجد المجیدی قاسمی اور شہری کمیٹی پر حضرت مولانا شفیق احمد قاسمی کو محتسب بنایا گیا آل انڈیا کنوینر مولانا رحمت اللہ ندوی نے تحریک کے طریقہ کار اور اپنے عہدوں سے متعلقہ ذمہ داریوں کو اخلاص واخلاق کے ساتھ ادا کرنے پر حلف لیا حلف نامہ سرپرست محترم اور حافظ ناظم الدین انصاری ( دونوں بزرگوں) کے دست مبارک سے تمام عہدیداران کے سپرد کیا گیا۔ جبکہ نائب صدور اور سیکریٹری کی حیثیت سے علمائے کرام کے علاوہ ایڈوکیٹ آر وائی شیخ صاحب شاہد دائمی صاحب انجینئیر تجمل صاحب انجینئیر ..جناب ناظم الدین پٹیل صاحب.سہیل سر .اور سلیم سر کو بھی عہدوں کیلئے منتخب کیا گیا اور ضلع ترجمان کے طور پر مفتی یونس صاحب قاسمی کا انتخاب کیا گیا بعد ازاں مولانا اسماعیل قاسمی نقشبندی مجددی کے ناصحانہ کلمات اور حافظ ناظم الدین انصاری صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔