احوال وطن

لاتور میں تحریک علماء ہند کے زیر اہتمام علماء و حفاظ کے لیے ہیلتھ اسکیم کانفرنس

لاتور: 22؍نومبر (ساجد قاسمی) شہر لاتور بلدہ واطراف ( گرامن) جمیع علماء کرام وحفاظ عظام کو ذریعہ ہٰذا مطلع کیا جاتا ہے کہ تحریک علماء ھند ضلع لاتور کی جانب سے علماء کرام وحفاظ عظام اور ان کے والدین واولاد کی طبی خدمات ( علاج ومعالجہ کی سہولیات) کے پیش نظر بروز جمعرات مؤرخہ 24؍نومبر 2022ء بعد نماز مغرب ( ایم کے فنکشن ہال ساٹھ فٹ روڑ لاتور ) ایک کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں ہمارے اکابر علماء کرام کی سرپرستی وصدارت کے ساتھ تجربہ کار ڈاکٹرس اور قومی ملی خدمت گاران کی حاضری ہوگی جن کے تجربات سے ہمیں اپنے اور اپنے افراد خانہ کی طبی ضروریات کی فراہمی کا جہاں علم ہوگا وہیں تحریک علماء ھند ضلع لاتور کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کا اعلان ہوگا جس کے ذریعہ شہر لاتور کے مسلم ڈاکٹرس کی جانب سے علاج خرچ میں بطور خدمت رعایت کا اظہار بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر آپ سبھی علماء کرام وحفاظ عظام (شہر لاتور واطراف بلدہ) حضرات سے شرکت کی پر خلوص گزارش ہے۔ ان شاء اللہ بعد نماز مغرب عشائیہ کا انتظام ہوگا اور ٹھیک 8:00 بجے شام کانفرنس کا آغاز ہوگا، لہٰذا وقت مقررہ پر مقام مذکور پر پہنچ کر استفادہ فرمائیں خدام تحریک علماء کو خدمت کا موقع مرحمت فرمائیں. جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×