افکار عالم

سعودی عرب میں ماہِ صیام کاچاند نظرآگیا، ہفتے کو پہلا روزہ

سعودی عرب میں جمعہ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا ہے اور ہفتے کے روز پہلا روزہ ہے۔

سعودی عرب کی عدالتِ عظمیٰ نے جمعہ کی شام نئے ہلال کی رؤیت کا اعلان کیا ہے۔مملکت کے ایک چھوٹے گاؤں حوطاط سدیر میں واقع رصدگاہ نے رمضان کا چاند دیکھنے کی تصدیق کی ہے۔یہ گاؤں سعودی دارالحکومت سے 140 کلومیٹر شمال میں الریاض ، سدیر اور القصیم کے سنگم پر واقع ہے۔

مسلمان چاند دیکھ کر اپنے قمری مہینے کا آغاز کرتے ہیں۔ قمری کیلنڈر 12 ماہ اور 354 یا 355 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔اسلامی ممالک میں جغرافیائی محل وقوع کی بنا پر نئے قمری مہینے کے چاند کی رؤیت میں ایک آدھ دن کا فرق ہوتا ہے۔

اس مرتبہ بھی مسلسل تیسرے سال دنیا بھرمیں کروناوائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد رمضان کے روزے رکھے جارہے ہیں۔ البتہ اب بیشترممالک نے کرونا کے تعلق سے عاید بہت سی پابندیاں ختم کردی ہیں اور مساجد میں نمازتراویح کے اہتمام کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔تاہم بعض پابندیاں ابھی برقرار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×