عالمی خبریں

سعودی عرب: جدہ میں زیر زمین پانچ سو برس پُرانا قلعہ دریافت

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں 500 برس پرانے ایک زیرِ زمین دھنسے ہوئے قلعے کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق یہ جدہ شہر میں قدیم تاریخی مقامات کے حوالے سے ایک اہم ترین پیش رفت ہے۔

آثار قدیمہ کے اس مقام کو "الشونہ قلعے” کا نام دیا گیا ہے۔ یہ قلعہ جدہ شہر کے علاقے البلد میں خلافِ ضابطہ تعمیر کی گئی پرانی عمارتوں کو منہدم کرنے کی کارروائی کے دوران میں سامنے آیا۔ سعودی سرکاری ٹی وی چینل وَن کی رپورٹ کے مطابق اس مقام کے نزدیک ایک تاریخی بازار بھی ہے جس کی ابتدا 1516ء میں ہوئی۔

مذکورہ تاریخی آثار قدیمہ پر بنائی گئی متعدد عمارتوں کو ڈھا دینے کے بعد جدہ شہر کی پرانی سمندری صورت واپس لوٹ آئے گی۔

سعودی حکومت کی جانب سے "تاریخی جدہ پروگرام” کے نگرانِ اعلی اشرف کامل کے مطابق الشونہ قلعہ بحر احمر میں سب سے بڑا قلعہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing