افکار عالم

پچاس سال سے زائد عمر والے سعودی شہریوں کو بغیر انٹرویو ملے گا امریکی ویزا

ریاض: یکم؍فروری (ذرائع) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارتخانے نے 50 برس اور اس سے زیادہ عمر کے سعودی شہریوں کو ویزا انٹرویو سے استثنی دیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان مائیکل گارسیا نے کہا کہ ’مملکت میں ویزا انٹرویو سے استثنی کا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے گیا جو سعودی شہری سیاحتی ویزے (B1-B2) کی تجدید کے خواہشمند ہیں اور اس کا ویزا ختم ہوئے بارہ ماہ نہ گزرے ہوں انہیں انٹرویو کے لیے سفارتخانے یا قونصل خانہ آنے کی کوئی ضرورت نہیں‘۔

مائیکل گارسیا نے کہا کہ ’جو لوگ اس طرح کے ویزوں کی تجدید کرانا چاہتے ہوں وہ فارم پر کریں اور سفارتخانے کی ویب سائٹ پر ہدایات پر عمل کرکے درخواست ای میل کر دیں‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×