عالمی خبریں

سعودی عرب میں دو سال بعد 35؍لاکھ طلباء کی اسکولوں میں حاضری، انتظامیہ نے کیا مٹھائیوں اور پھولوں سے استقبال

سعودی عرب میں کرونا وبا کے دو سال کے دوران آن لائن تعلیم وتدریس کے عمل کے بعد مملکت میں 35 لاکھ طلبا وطالبات اسکولوں میں حاضر ہو گئے ہیں۔ پرائمری اسکول اور کنڈر گارڈن اسکول کھلنے کے بعد لاکھوں طلبا نے آج اتوار کو اسکولوں میں حاضری دی جہاں انتظامیہ کی طرف سے ان کا پھولوں اور مٹھائیوں سے استقبال کیا گیا۔

طلبا کی دو سال کے بعد درس گاہوں اور اسکولوں میں واپسی پر ان کے اعزاز میں تفریحی پروگرامات اور دیگر دلچسپ سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں بچوں کو خوش آمدید کہا گیا۔
سعودی عرب کی مختلف گورنریوں میں محکمہ تعلیم کی طرف سے طلبا کی واپسی کے لیے صحت اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ کووڈ 19 کےخطرے کے پیش نظر اسکولوں میں ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے سرکاری، نجی، عالمی اور غیر ملکی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ مملکت میں پرائمری اور ابتدائی درجے کے تمام اسکول ایس او پیز کے تحت آج 23 جنوری 2022ء کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ایسے طلبا جو طبی اعتبار سے اسکول میں حاضر ہونے کے اہل نہیں انہیں اسکولوں میں آنے سے روکا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing