افکار عالم

پتھر کے قلعوں کے لیے مشہور سعودی عرب کا شہر ’’الحشر‘‘

سعودی عرب کے جنوب میں الحشر کے پہاڑی علاقے کے دیہات میں ایسے کئی قلعے موجود ہیں جو پتھروں سے تعمیر کردہ یہ قلعے پرانے وقتوں کی ایک یاد گار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ہی جگہ پرتعداد کے اعتبار سے یہ سب سے زیاہ قلعے ہیں۔

یہ قلعے پتھر اور مٹی سے بنائے گئے تھے اور ان کی چھتیں ہمیشہ سرسبز رہنے والے مضبوط درخت عر عر [جونیپر] کے درختوں سے بنائی گئی تھیں۔

فوٹوگرافر عبدالرحمٰن الحریصی نے ان قلعوں کو مناظر کو کیمرے میں محفوظ کیا۔ ان کے تعمیراتی اور انجینیرنگ ڈیزائن قلعوں کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کا باعث بنے۔ یہ قلعے سینکڑوں سال پہلے پہاڑی انسان کی صلاحیتوں کی تصدیق کرتے ہیں۔
حشر پہاڑوں کے متعدد مکینوں نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کی۔ مفزع الحریصی نے کہا کہ حشر پہاڑوں کے دیہات دنیا میں پتھر کے قلعوں کا سب سے بڑا مرکز ہیں، جن کی تعداد 237 پتھریلے قلعوں پر مشتمل ہے۔ حشر پہاڑوں کے دیہاتوں میں لیکن ان میں سے کچھ قلعے ماضی میں طوفانوں اور موسمی اثرات کی وجہ سے گر گئے۔ یہ قلعے 550 سال سے زیادہ پرانے ہیں۔

 

ستون کی شکل
مفریح مشعوی نے مزید کہا کہ پتھر کے قلعے کئی منزلوں پر مشتمل ہیں اور ایک ستون کی شکل میں بنائے گئے ہیں، ان کا ایک منفرد فن تعمیر ہے جسے صرف پتھر کے قلعے بنانے والے ہی جانتے ہیں۔ زلزلوں اور طوفانوں جیسے تمام قدرتی عوامل کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھنے والے یہ قلعے خصوصیت انتہائی مضبوط ہیں۔ انہیں ماضی میں اناج اور پھلوں کو ذخیرہ کرنے والے کمروں کے طورپر استعمال کیا جاتا تھا۔یہاں پر ذخیرہ کردہ اناج برسوں تک خراب نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ قلعوں کے اندر ہتھیار رکھنے کے لیے کمرے ہیں۔ کھانا پکانے کے لیے باورچی خانے اور مہمانوں کے لیے ایک کمرہ مختص ہے۔ جس میں پتھر اور مٹی سے بنایا گیا ایک بیڈ بھی ہوتا ہے جسے "دکہ” کہا جاتا ہے۔درختوں سے بنے ہوئے معلق بستر بھی ہیں جنہیں "سہوا” کہا جاتا ہے۔ قلعے کے نیچے باورچی خانہ اور ایک بڑا گول گھر ہے جس میں بھیڑیں اور جانور رکھے جاتے تھے۔ انہیں جنگلی جانوروں اور چوروں سے بچانے کے لیے محفوظ بنایا جاتا اور ان میں واچ ٹاور بھی لگائے جاتے۔

مشہور ترین قلعے
مشعوی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ الحشر پہاڑوں میں پتھروں کے سب سے مشہور قلعوں میں سے ایک الھدیھدہ قلعہ ہے جو مغربی جانب سے الحشر پہاڑوں کا گیٹ وے سمجھا جاتا ہے۔ ذات ثمار قلعہ بڑے اور اہم قلعوں میں سے ایک ہے۔ اس میں تیموں کی رقم اس وقت تک رکھی جاتی تھی جب تک کہ وہ بالغ نہ ہو جائیں۔ اسے حشر پہاڑوں کے لوگوں کے لیے مرکزی بینک سمجھا جاتا ہے۔ یہاں ایک قلعہ امحربہ کے نام سے مشہور ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×