افکار عالم

سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا

ریاض: 9؍جولائی (ذرائع) سعودی عرب میں جمعہ کے روز ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ مملکت کی معروف رصدگاہ تمیر سمیت دیگر مقامات سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاع دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے بیان میں کہا ہے کہ ’29 ذی قعددہ 1442ھ مطابق 9 جولائی 2021 جمعے کو ذی الحجہ کا چاند مملکت بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔ سنیچر کو ذی قعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔‘
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ’ اتوار کو یکم ذی الحجہ ہوگی- وقوف عرفہ 9 ذی الحجہ مطابق 19 جولائی پیر اور عید الاضحی 20 جولائی منگل کومنائی جائے گی۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی اپیل پر مملکت کے تمام علاقوں خصوصا تبوک ریجن میں رویت ہلال کمیٹی رصد گاہ میں چاند دیکھنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سعودی عرب میں جمعہ کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں کہا تھا کہ ’ام القری کیلنڈر کے حساب سے جمعہ 29 ذیقعد ہے، اس اعتبار سے ذی الحج کا چاند دیکھا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں کے علاوہ مقامی رویت ہلال کمیٹیوں سے اپیل کی تھی کہ مذکورہ دن میں ممکنہ مطع میں چاند دیکھا جائے۔ چاند دیکھنے والوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ قریبی عدالت میں اپنی گواہی کا اندراج کرائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×