احوال وطن

موجودہ حالات میں مسلمانوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں: مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی

کرنول: 25؍فروری (عصر حاضر) موجودہ حالات میں مسلمانوں کوزیادہ گھبرانے اور پریشان ھونےکی ضرورت نہیں ھے حالات آتے اور جاتے رھتے ھیں مسلمانوں پرپریشانی کےحالات اللہ کی جانب سےآزمائش وامتحان کے لیے آتے ہیں۔ اگرحالات نہ آئیں تو کیسے پتہ چلے کہ دین وایمان پر قائم ہے یا نہیں؟ اور کبھی پریشانی کے حالات اس اعتبار سے اچھے ہی ہیں کہ اس کی وجہ سےکچھ لوگ اللہ کی جانب متوجہ ہو جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار عارف بالله حضرت مولانا شاه محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم نے مسجد امیر الدین ریلوے اسٹیشن کرنول میں 25؍فروری بروزِ منگل بعد نمازِ مغرب خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔ حضرت شاہ صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اس وقت دوکام خاص طور پر کرنا ہے۔ پہلا کام رجوع الی اللہ یعنی اللہ کی جانب پلٹنا اوریہ پلٹنا بھی صحیح رخ سے ہو ایک تو سارے مسلمان دین کی طرف اپنی زندگیوں کےرخ کو موڑیں اور دین کو پورے طور پر اپنائیں صرف چند چیزوں کو اپناکر مطمئن ھوکر بیٹھ جانانہیں ہے بلکہ پوری زندگی میں دین ھونااورپورادین ھونا چاہیےاس کے لیے علم دین حاصل کرنے کا اھتمام کرنا کیوں کہ علم سے عمل معلوم ہوگا تو اس کو زندگی میں لائیں گے تو پورا دین زندگی میں آئے گا اس کے علاوہ گمراہیوں سے اور غلط باتوں سےبچیں گے جو دین سے ہٹانے والی ہوں‘ دوسراکام سچے دل سےاوراحساس شرمندگی کے ساتھ توبہ کرنا روایتی انداز کی توبہ نہیں جس میں صرف صورت توبہ ہوتی ہے شرمندگی والی حقیقی توبہ نہیں ھوتی آج مسلمانوں کےحق میں ہر جگہ حتی کہ مقدس مقامات ومقدس اوقات میں دعائیں ہورہی ہیں اور اولیاءاللہ بھی دعائیں کررہے ہیں مگر حالات نہیں بدل رہے ہیں کیوں کہ یہ ساری دعائیں جن کے لیے ہورہی ہیں وہی اپنی غلطی مان کر توبہ اور اللہ سے دعاء کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×