احوال وطن

مکتب سید الشہداء حضرت حمزہؓ کاماریڈی میں جلسہ پیامِ سیرتِ مصطفیﷺ

کاماریڈی: 4؍نومبر (پریس ریلیز)  محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق 8 نومبر 2019 بروز جمعہ عصر تا عشاء مکتب سید الشہداء حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ گرگل کاماریڈی میں جلسہ پیام سیرتِ مصطفے صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور طلباء مکتب کا تعلیمی مظاہرہ زیرصدارت حضرت مولانا محمد طبیب عالم صاحب قاسمی دامت برکاتہم سرپرست جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی زیرنگرانی حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ہند صوبہ تلنگانہ و آندھرا پردیش ان شاءاللہ منعقد ھوگا. جس میں مہمان مقرر محترم مولانا مفتی عمران خان قاسمی صاحب دامت برکاتہم مبلغ مجلسِ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کا بصیرت افروز خطاب ہوگا. جبکہ افتتاحی کلمات محترم مولانا منظور عالم صاحب مظاہری منتظم مجلسِ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ  کاماریڈی پیش کریں گے۔ نظامت کے فرائض محترم مولانا مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلسِ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی انجام دیں گے، اور محترم جناب الحاج سید عظمت علی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کنوینر جلسہ ہوں گے؛ جبکہ مدعوئین خصوصی کی حیثیت سے جناب عبدااللہ بن حسن الجاؤشی صاحب صدر جامع مسجد کاماریڈی جناب مجیب الدین صاحب سرپرست مجلسِ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی جناب محمد جاوید علی صاحب صدر مسجد محمود اشرف جناب عبدالواجد صاحب خازن مجلسِ تحفظِ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی شرکت کریں گے۔ عامۃ المسلمین سے خصوصاً دوست و احباب کے ساتھ شرکت کی پرخلوص گذارش محمد موتی، محمد یونس، محمد مصطفے، محمد خیرات علی نے کی ہے۔ تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔9014142314/ 9705311739 / 9440888686/ 7981110152

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×