احوال وطن

مسجد محمود کاماریڈی میں جلسہ اصلاح نفس و تزکیہ باطن

کاماریڈی: 28؍اکٹوبر (پریس ریلیز) حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی امام وخطیب مسجد محمود اشرف کی اطلاع کے بموجب مسجد محمود اشرف نزد لمرا گارڈن فنکشن ہال کاماریڈی میں بتاریخ یکم نومبر 2019ء بروز جمعہ بعد نمازِمغرب بصدرات محترم جناب مولانا شیخ احمد صاحب مظاہری حلیمی زیدلطفہ (نائب صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی) جلسہ اصلاح نفس و تزکیہ باطن انشاء اللہ منعقد ہوگا۔
جلسہ میں مقرر شیریں بیاں حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب قاسمی نقشبندی مدظلہ العالی نظام آباد (خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی دامت برکاتہم)  بصیرت افروز خطاب فرمائیں گے، جبکہ افتتاحی کلمات محترم مولانا شیخ اعجاز حسین صاحب امام وخطیب جامع مسجد مرکز کاماریڈی فرمائیں گے۔
آپ تمام سے کثیر تعداد میں کنوینر جلسہ محمد جاوید علی صدر مسجد محمود اشرف ورکن تاسیسی مجلسِ تحفظ ختمِ نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نےشرکت کی پرخلوص اپیل کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔ +919848218474  +919959807840

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×