ریاست و ملک

کاماریڈی میں فہمِ رمضان کورس برائے طالبات و خواتین کا آغاز

کاماریڈی: 46؍اپریل (پریس ریلیز) مفتی محمد عرفان زمزم قاسمی صدر تحریک انسانیت بچاؤ فاؤنڈیشن ضلع کاماریڈی کی راست نگرانی اور مفتی ابوبکر جابر قاسمی صاحب کی زیر سرپرستی کاماریڈی کے مختلف حلقوں ومحلوں جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے جیسے(اسلام پورہ،گاندھی نگر،ودیانگر،ملاریڈی،اشوک نگر،سیلانی بابا کالونی،اعظم پورہ )میں قائم 10 مراکز تعلیم وتربیت میں یکم رمضان تا بیس رمضان ’’فہم رمضان کورس‘‘ کا آغاز کیا گیاہے، جس میں (۱) ماہِ رمضان میں کیسے رہیں؟ (۲) روزہ وزکوٰۃ کے اہم مسائل (۳) اعمال رمضان المبارک (۴) مختصر تفسیر قرآن (۵)سماعت قرآن مجیدوذکر کے حلقے(٦) اعتکاف فضائل و مساںٔل(٧)عید کا مسنون طریقہ (٨) عورتوں کے مخصوص مسائل۔
واضح ہوکہ ان 10مراکزِ نسواں میں 400 سے زائد خواتین رمضان المبارک میں روزانہ دو گھنٹے کی تعلیم حاصل کررہی ہیں اور تقریباً 11 معلمات برسرِ خدمت ہیں ۔ ماہِ رمضان کی مناسبت سے فاؤنڈیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ان 10مراکز نسواں میں ’’ فہم رمضان کورس‘‘ کا انعقاد کیا جائے ۔ اس ’’فہم رمضان کورس‘‘ میں رمضان سے متعلق فضائل ، آداب اور روزوں سے متعلق مسائل ، تراویح سے متعلق مسائل، صدقۂ فطراور زکوٰۃ سے متعلق احکام ومسائل وغیرہ سکھائے جائیں گے۔
فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں نے مسلمانان کاماریڈی سے گذارش کی ہے کہ اپنی خواتین وبچیوں کو ان سنٹرس میں بھیجکر استفادہ کرنے اور رمضان المبارک کی قیمتی ساعتوں سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کی ہے۔
انشاءاللہ کورس کے اختتام پر سندیں بھی دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing