اسلامی تعلیمات سے آراستہ کرنے مکاتبِ قرآنیہ کا قیام و استحکام انتہائی ناگزیر
میدک: 22؍دسمبر (پریس نوٹ) ضلع میدک کے موضع حسن نگر کوناپور سنگتراش بستی میں دینی تعلیم واسلامی تربیت کے عنوان پر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے جلسہ سے مولانا منظور عالم صاحب مظاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکاتب قرآنیہ کا استحکام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، باطل نظریات و افکار اور خیالات کی درستگی اسی وقت ممکن ہے جب ہم اسلامی تعلیم وتربیت سے آراستہ ہوں۔
حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے اپنے خطاب میں دینی تعلیم و اسلامی تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علم دین کا حاصل کرنا ہر مسلمان مردو عورت پر فرض ہے بغیرعلم کے اللہ کو پہچان نہیں سکتے،
علیم یعنی اللہ کو پہچاننے کے لئے علم دین کا حاصل کرنا ضروری ہے، اللہ کے نبی ﷺ نے علم دین کی عظمت کو یوں سمجھایا کہ تم عالم بنو یا طالب علم بنو، نیز سب سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن کو سیکھے اور سکھائے، دینی تعلیم اسلامی تربیت سے آراستہ ہونا ضروری ہے، جس سے گھر کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ قوم وملت کی صحیح رہبری ورہنمائی بھی کیجاسکتی ہے، عیسائی مشنریزکے اثرات باطل نظریات وخیالات سے پاک کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کے لئے مکاتب قائم کریں، جہاں مکاتب قائم ہیں اس کو منظم کریں، اپنے بچوں کو مکاتب میں بھیجیں، مکاتب کے ذریعہ سے دین نسلوں تک باقی رہ سکتا ہے، حضرت مولانا منظور نعمانی صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے مکاتب کی اہمیت کو یوں بیان فرمایا تھا کہ ہم نے یہ سوچ سمجھ کر طئے کیا ہے کہ مکاتب کو سرکاری مداخلت سے بالکل آزاد رکھا جائے، اور ان کا بوجھ ہمیں خود اٹھانا چاہئے، یعنی مکاتب کی ذمہ داری ہم خود اٹھائیں، مکاتب کے قیام کے ساتھ تمام بچوں کو مکاتب میں پڑھنے کی ترتیب کے لئے جدو جہد کرنا اور خودکفیل مکاتب قائم کرنا ضروری ہے، حافظ محمد عبدالحلیم نقشبندی کی دعاء پر اجلاس اختتام کو پہنچا، اس موقع پر جناب محمد انور صاحب دامت برکاتہم، محمد ماجد علی خان صاحب، محمد انور کے علاوہ مقامی احباب کی کثیر تعداد موجود تھی، جلسہ کا آغاز حافظ محمد مقیم الدین منیری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔