ریاست و ملک
جامعہ اسلامیہ دارالعلوم کلواکرتی میں تقریب یومِ جمہوریہ اور تقسیم انعامات
کلواکرتی: 26؍جنوری (عمیر خان) کلواکرتی میں دینی علمی فیض پہنچانے والا مثالی ادارہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم کلواکرتی و جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات کلواکرتی میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر تقریب پرچم کشائی منعقد کی گئی‘ اس تقریب میں بڑی تعداد میں برادرانِ وطن شریک ہوئے‘ ترنگا لہرانے کے بعد مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے تأثرات کا اظہار کیا‘ اس موقع پر طلباء میں بھی انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔