آئینۂ دکناحوال وطن

کے سی آر کے ہاتھوں دہلی میں بی آر ایس پارٹی کے قومی ہیڈکوارٹر کا افتتاح‘ ملک بھر سے سیاسی قائدین و کسان رہنماؤں کی شرکت

حیدرآباد14؍دسمبر(عصرحاضر) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بدھ کو دہلی میں سردار پٹیل مارگ پر بھارت راشٹرا سمیتی پارٹی کے قومی دفتر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مہورت کے مطابق 12.37 بجے پارٹی پرچم لہرایا اور پارٹی دفتر میں اپنی کرسی سنبھالی، اس سے پہلے 12.43 بجے پارٹی دستاویزات پر دستخط کئے تھے۔ افتتاح کے موقع پر اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی کے علاوہ کئی دیگر علاقائی پارٹیوں کے رہنماؤں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، اڈیشہ اور تمل ناڈو کے کسان رہنما بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے پہلے، وزیر اعلیٰ نے بی آر ایس پارٹی دفتر میں دو روزہ راجشیامالا یگم کے اختتام کے موقع پر پرناہوتی انجام دی۔ سرینگری پیٹھم کے گوپی کرشنا شرما اور پھنی ششانک شرما کی قیادت میں کل 12 رتوکوں نے یگم کا انعقاد کیا۔ انہوں نے نوا چندی ہومام اور راجشیامالا ہومام بھی پیش کیا۔ بی آر ایس کے قومی دفتر میں جشن کا ماحول دیکھا گیا کیوں کہ پارٹی قائدین بشمول وزراء، ایم پیز، ایم ایل ایز، ایم ایل سی اور دیگر سینئر لیڈران افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں دہلی پہنچ کر شرکت کی۔ چیف منسٹر نے پارٹی پرچم لہرانے کے فوراً بعد، بی آر ایس قائدین نے ’’جئے بھارت‘‘ کے نعرے لگائے اور یکجہتی سے خوشی کا اظہار کیا۔

اس دوران بی آر ایس کے ورکنگ صدر اور وزیر کے ٹی راما راؤ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے بی آر ایس نیشنل پارٹی کے دفتر کے افتتاح میں شرکت نہیں کر سکے۔ اس کے مطابق انہوں نے پارٹی صدر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اجازت لی۔ حیدرآباد میں سرمایہ کاری کے دو اہم اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ، وہ سرسیلا میں کوآپریٹو الیکٹرسٹی سپلائی سوسائٹی (CESS) کے انتخابات کے لیے ٹی آر ایس امیدواروں کی جانب سے نامزدگی داخل کرنے میں بھی مصروف تھے۔تاہم، وزیر موصوف نے پارٹی کارکنوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چیف منسٹر جو ریاست تلنگانہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں، ملک میں معیاری تبدیلی کے لیے قومی سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی پالیسیوں کو باقی ملک میں متعارف کرائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×