مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے زیر اہتمام آن لائن جلسہ تزکیہ نفس واصلاح باطن
کاماریڈی 29:؍ستمبر (پریس ریلیز) حافظ محمد عبدالواجد علی خان حلیمی رکن تاسیسی والحاج سید عظمت علی سکریٹری کی اطلاع کے بموجب مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیراہتمام بصدارت مجاہد ملت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی مدظلہ العالی صدرمجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی ہر جمعہ بعد نماز عشاء آن لائن پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔اس جمعہ آن لائن پروگرام بتاریخ 2/ اکتوبر/2020ء نماز مغرب تا عشاء بعنوان "تزکیہ نفس واصلاح باطن” منعقد کیا جارہا ہے؛ جس میں افتتاحی کلمات مقرر ذیشان حضرت مولانا مفتی ریحان قاسمی صاحب مدظلہ العالی مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی پیش کریں گے، جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مقرر ذی احتشام حضرت مولانا مفتی محمد سعید اکبر قاسمی صاحب مدظلہ العالی (صدر مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی نظام آباد) انشاءاللہ آن لائن بصیرت افروز خطاب فرمائیں گے۔ ناظم جلسہ محترم مولانا مفتی محمد خواجہ شریف صاحب مظاہری مدظلہ ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی، محمد فیروز الدین پریس سکریٹری نے عامۃ المسلمین سے درخواست کی ہیکہ اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ دوست و احباب کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اس اپلکیشن Go To Meeting سے اپنے دوست احباب کوe مربوط کروائیں۔ میٹنگ آئی ڈی816629701تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر ربط کریں۔9396949590, 9848787553