کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف جمعرات کو ریاست بھر میں بند منانے امیر شریعت کا اعلان
بنگلور: 16؍مارچ (پریس ریلیز) حجاب کے سلسلہ میں ہائی کورٹ کے حالیہ افسوسناک فیصلہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہم تمام علماء ، تنظیمیں ، ملی فلاحی ادارے، خواتین تنظمیں ، ذمہ دارانِ مساجد وعمائدین ملت اور وکلاء جن میں قابلِ ذکر امارت شرعیہ کرناٹک ، جمعیۃ العلماء کرناٹک، جماعت اسلامی ہند، جمعیت اہل حدیث ، جماعت اہل سنت کرناٹک، جامعہ حضرت بلال اہل سنت والجماعت ، انجمن امامیہ ، کرناٹکا مسلم متحدہ محاذ، پاپولر فرنٹ آف انڈیا، آل انڈیا ملی کونسل ، اڈپی ضلع مسلم وکوٹا، گرلس اسلامک آرگنائزیشن آف کرناٹکا، فارورڈ ٹرسٹ نے کل بروز جمعرات بتاریخ 17/03/2022پوری ریاست کرناٹک میں مکمل ایک دن کے پر امن بند کا اعلان کرتے ہیں ، جملہ مسلمان ملازمین ، تاجر ، مزدور طلبہ و طالبات اور ہر ایک طبقہ اس بند میں شریک ہوکر اس کو کامیاب بنائیں اوراس بند کے ذریعے حکومت کو باور کرائے کہ ہمارے اس ملک میں مذہب پر عمل کرتے ہوئے تعلیم حاصل کرنا ممکن ہے ۔انصاف پسند برادرانِ وطن سے بھی اس بند میں شامل ہونے کی گزارش ہے ۔ ملت اسلامیہ از خود اپنے طور پر بند کا اہتمام کرے ، نوجوانوں سے گزارش ہے کہ زبردستی دکانیں اور کاروبار بند کرانے یا نعرہ بازی اور جلوس وغیرہ سے مکمل اجتناب کریں۔ یہ بند نہایت پر امن ، خاموش اور صرف اپنی ناراضگی کے اظہار کے لئے ہوگا۔