احوال وطن

اومیکرون کے بڑھتے کیسوں کے درمیان نائٹ کرفیو کے نفاذ کا سلسلہ جاری

نئی دہلی: 26؍دسمبر (عصرحاضر)  ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حکومت اس مرتبہ بہت پہلے ہی الرٹ ہوگئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیس کو روکنے کے لئے رات کا کرفیو  لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر سے دہلی میں رات کا کرفیو ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق کل سے اگلے احکامات تک دہلی میں رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک رات کا کرفیو رہے گا۔ تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں کرناٹک حکومت نے 28 دسمبر سے 10 دنوں کے لیے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ ریاستی وزیر صحت کے سدھاکر نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ حکومت نے اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان نئے سال کی تقریبات پر کچھ پابندیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔سدھاکر نے کہا کہ 28 دسمبر سے رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک 10 دن کے لیے ’’نائٹ کرفیو‘‘ نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی کی سربراہی میں وزراء، عہدیداروں اور کوویڈ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ نئے سال کے موقع پر تقریبات منعقد کرنے اور لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔بومئی نے کہاکہ بیرونی احاطے خاص طور پر ڈی جے کا استعمال کرنے والی ان تقریباب پر پابندی رہے گی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔

وزیر نے کہا کہ صرف کھانے پینے کی جگہوں، ہوٹلوں، پبوں اور ریستوراں میں احاطے میں50 فیصد لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×