ریاست و ملک

بنگلور؛ پچھلے 11 دنوں میں 543 بچے کورونا پازیٹیو، انتظامیہ میں کھلبلی

بنگلورو: 13؍اگست (عصرحاضر) کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں بچوں میں ہو رہے کورونا انفیکشن سے متعلق گارجین اور انتظامیہ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ گزشتہ یکم اگست سے 11 اگست کے دوران 18-0 کی عمر کے 543 بچے کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں بچوں کے کورونا پازیٹیو ہونے سے بچوں میں کورونا کے اثر کے خدشات کو طاقت ملنے لگی ہے۔ واضح رہے کہ ایسے خدشات ظاہر کیا جاچکا ہے کہ تیسری لہر میں بچوں پر کووڈ کا خطرناک اثر پڑسکتا ہے۔

بنگلورو مہانگر پالیکا کے ذریعہ جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق یکم اگست سے 11 اگست کے درمیان 9-0 عمر کے 88 بچے، 19-10 بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس درمیان کرناٹک حکومت بھی اعلان کرچکی ہے کہ وہ 12-9 کلاس کے بچوں کے لئے اسکول دوبارہ کھول سکتی ہے۔ اسکول اس مہینے کے آخر تک کھولے جاسکتے ہیں۔

محکمہ صحت کے ایک افسر نے کہا ہے کہ بچوں میں کورونا کے معاملے کچھ دنوں میں تین گنا تک بڑھ سکتے ہیں اور یہ بڑی تشویش کا موضوع ہے۔ انہوں نے کہا- ’ہم صرف اتنا کرسکتے ہیں کہ اس وائرس سے اپنے بچوں کو بچانے کے لئے انہیں گھروں کے اندر رکھیں۔ بڑوں کے موازنہ میں بچوں کی مزاحمت کی صلاحیت اتنی زیادہ نہیں ہوگی۔ گارجین کے لئے یہ بے حد ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گھروں کے اندر ہی رکھیں۔

کرناٹک حکومت نے پہلے ہی حکم دیا ہوا ہے کہ ریاست میں نائٹ کرفیو اور ویکنڈ کرفیو کی سہولت جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ کیرلا اور مہاراشٹر سے متصل سرحدوں پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ صرف وہی لوگ ریاست میں داخلہ کرسکتے ہیں، جن پاس 72 گھنٹے پہلے تک کی آر ٹی پی سی آر (RTPCR) نگیٹیو رپورٹ ہوگی۔ گزشتہ ماہ کے دوران کرناٹک روزانہ تقریباً 1500 نئے معاملے دیکھ رہا ہے۔ نئے وزیر اعلیٰ باسوراج بومئی نے ہر ماہ ویکسینیشن کی رفتار 65 لاکھ سے ایک کروڑ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing