آئینۂ دکن

کاماریڈی میں خواتین و طالبات کے لیے شادی کے بعد کامیاب زندگی کیسے گزاریں؟ بیس روزہ کورس

کاماریڈی: 8؍دسمبر (پریس نوٹ) تحریک انسانیت بچاؤ فاؤنڈیشن ضلع کاماریڈی کے زیر اہتمام شہر کاماریڈی کے مختلف کثیر مسلم آبادی والے محلوں میں جاری مراکز تعلیم وتربیت براۓ طالبات وخواتین (center’s of islamic Education) میں تمام شادی شدہ وغیر شادی شدہ خواتین کے لئے بلا لحاظ عمر کے شادی اور شادی کے بعد کی زندگی کیسے کامیاب ہوجاۓ؟بیس روزہ کورس ( بعنوان شادی کورس 11/12/2022ڈسمبر بروز اتوار شروع کیا جارہاہے۔ جسکی سرپرستی حضرت مولانا مفتی ابو بکر جابر قاسمی صاحب فرماںٔیں گے جبکہ نگرانی مفتی عرفان زمزم قاسمی صدر تحریک فرمائیں گے۔
موضوعات کی تفصیل :
1) نکاح کی اہمیت نکاح،نکاح وولیمہ میں سادگی اسراف و فضول خرچی سے کیسے بچیں ۔
2)منگنی حقیقت واحکام
3) جوڑے کا انتخاب اور اسکا طریقہ کار
4)لڑکااور لڑکی کے ایک دوسرے کو دیکھنے کی شرائط
5)باںٔیوڈاٹااورتصاویرکےتبادلہ کے موقعہ کی کچھ اہم احتیاط تدابیر
6)استخارہ طریقہ اور غلط فہمیاں استخارہ کے فوائد
7) لومیرج حقیقت یا نقصانات
8)مہر کے احکام ومسائل ورخصتی ایک سنت
9)آن لائن نکاح کے احکام اور احتیاطات
10) بیوی کےلیۓ علیحدہ مکان سے متعلق شرعی احکام
11) شادی کی تیاری کیسے کریں
12)شوہر کی ذمہ داریاں ،بیوی کی ذمہ داریاں
13)جواںٔنٹ فیملی کے مساںٔل
14)طلاق اور خلع کی حقیقت
15)اولاد کی تربیت کے بنیادی اصول
16) زیورات کے لین دین سے متعلق درست طریقۂ کار،رسوم ورواج وغیرہ جیسے اہم ضروری مسائل حالات حاضرہ کے پیش نظر طۓ کیے گئے ہیں۔
پوری کلاسس آن لائن حضرت مولانا مفتی ابو بکر جابر قاسمی صاحب کی ہوں گی ۔انشاءاللہ
جبکہ نگرانی معلمات سنٹرس فرماںٔیں گی ۔

تمام خواتین اسلام کاماریڈی سے شہر کاماریڈی کی عالمات ذمہ دار خواتین وکارکنان تحریک انسانیت بچاؤ فاؤنڈیشن جناب عباداللہ جناب صدیق ٹیلس مزمل صاحب بابا صاحب پرویز popنے متعلقہ سنٹرس سے رجوع ہوکر استفادہ کر نے کی گذارش کی ہے ۔

نوٹ: کورس کے اختتام پر سند (سرٹیفکیٹ)دی جائے گی ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×