حیدرآباد و اطراف

کاماریڈی میں مولانا عبید الرحمن اطہر ندوی و مفتی ابوبکر جابر قاسمی کے خطابات

کاماریڈی: 11؍دسمبر (عصرحاضر) مفتی سیف اللہ صاحب قاسمی معاون مفتی دارالافتاء شرعی پنچایت ضلع کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق 13/12/2022بروز منگل شہر کاماریڈی کو نمونہ سلف حضرت مولانا عبیدالرحمن اطہر صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور حضرت مولانا مفتی ابو بکر جابر قاسمی صاحب دامت برکاتہم تشریف لارہے ہیں۔ اس موقع پر شہر میں مختلف دینی وعلمی وفکری وروحانی اجتماعات کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے ۔
نظام العمل:
1)دوپہر 3:00 بجے تا عصر گیسٹ ہاؤس وکاس نگر میں اجتماع براۓ خواتین بعنوان (ایمان واستقامت کے ساتھ اپنے بچوں اور گھر والوں کی فکر کیجیۓ) منعقد ہوگا- انشاء اللہ
2)بعد نماز عصر تا مغرب شہر کاماریڈی واطراف کے عالمات وفاضلات کے درمیان خطاب بمقام مدرسہ اصلاح البنات وکاس نگر میں بعنوان:
(عورتوں دینی وفکری علمی وعملی میدانوں میں آگے بڑھو) ہوگا۔
3) بعد نماز مغرب انشاءاللہ شہر کاماریڈی واطراف واکناف کے حفاظ وعلماء ومفتیان کرام اور دینی خدام و قاںٔدین ملت کے درمیان اہم وضروری عنوان:
(دور فتن اور ہماری زندگی کا طرز عمل)
بمقام مسجد عظیم وکاس نگر کاماریڈی‌میں ہوگا۔
ان اہم پروگرامس میں ضرور شریک ہوکر استفادہ کرنے کی پرخلوص گذارش کی جاتی ہے ۔الداعیان :مفتی عرفان زمزم قاسمی ناظم مدرسہ اصلاح البنات حافظ الیاس صاحب زم زم حافظ عبید الرحمن فیضی حافظ شوکت معلم مکتب اصلاح البنات صدیق ٹیلس پرویز pop نجیب صاحبNRI عمران صاحب الکریم اسکول متعلقہ احباب وغیرہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing