آئینۂ دکن

محمد نگر شہابدی پور کاماریڈی میں جلسہ اصلاح معاشرہ

کاماریڈی: 11؍دسمبر (پریس نوٹ) مولانا نظر الحق نگران مجلسِ کی اطلاع کے مطابق مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ ودینی تعلیم کی اہمیت بصدارت مجاہد ختم نبوت مقرر شعلہ بیان مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی قاسمی دامت برکاتہم بمقام احاطہ مسجد محمدیہ محمد نگر شابدی پور کاماریڈی بتاریخ 19 جمادی الاول 1444 م 14دسمبر 2022 بروز چہارشنبہ صبح 10 تا ظہر ان شاءاللہ منعقد ہوگا۔ اس موقع پر طلباء مکتب کا دلچسپ تعلیمی مظاہرہ ہوگا۔ جمعیۃ علماء ہند اصلاح معاشرہ مہم کو گاؤں دیہات اور قریوں میں کیسے کامیاب بنائیں معزز علماء کرام کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ منظور مظاہری معلم مکتب وجنرل سکریٹری جمعیت علماء منڈل کاماریڈی، استقبالیہ صدر وجمیع اراکین ومسلمانان محمد نگر شابدی پور ضلع کاماریڈی نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص گزارش کی ہے۔ رابطہ کے لیے  9533769819

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×