آئینۂ دکن

رسم و رواج کو ترک کیے بغیر معاشرہ کی اصلاح نا ممکن

کاماریڈی: 30؍دسمبر (پریس نوٹ) ہم اپنی ذات کی اصلاح سے کام شروع کریں رسم و رواج کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب پیارے آقا حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ صحابہ کرام اولیاء بزرگانِ دین کے حالات کا نہ صرف مطالعہ کریں بلکہ ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں آج ہم ذات کو مانتے ہیں بات کو نہیں مانتے ہمیں چاہئے کہ دل میں عظمت ہو اور اعمال سے سنتوں کا اظہار ہو اگر ہم چاہتے ہیں اللّٰہ تعالیٰ سے محبت کریں ہم کو چاہیے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو اپنائیں سٹی جمعیتہ علماء کاماریڈی کے زیر اہتمام مسجد عائشہ بیڑی کالونی کاماریڈی میں منعقدہ جلسہ اصلاح معاشرہ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منور صاحب حیدرآباد نے ان خیالات کا اظہار کیا مولانا مفتی عمران خان قاسمی صدر سٹی جمعیت علماء کاماریڈی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ گھر سے اصلاح کا کام شروع کریں چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے آپ کو اور اہل وعیال کو جہنم کی آگ سے بچانے اور جہنم کا ایندھن بننے سے بچنے کا حکم دیا ہے معاشرہ کی اصلاح کے لئے محلہ واری سطح پر کام کرنے کی ترغیب دیتے ہوے کہاکہ معاشرہ کے بگاڑ دور کرنا ہمارا فرض منصبی ہے ورنہ اللہ کا عذاب نازل ہوگا حافظ محمد تقی الدین منیری امام وخطیب مسجد ھذا وحسن علی ونظیر صاحب صدر مسجد نے مہمانوں کا استقبال کیا مہمان خصوصی مفتی منور صاحب کی رقت انگیز دعاء پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×