آئینۂ دکن

ریاستی جمعیۃ علماء کے ذمہ داران کا آندھرا پردیش کے قادیانیت سے متأثرہ علاقوں کا دورہ

حیدرآباد : 10؍ دسمبر (پریس ریلیز) حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر محترم حضرت مولانا حا فظ پیر شبیر احمد صا حب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کی ہدایت پر کے مجوزہ پرو گرام کے مطا بق 3؍دسمبر تا 4؍ دسمبر 2019؁ء کو جمعیۃ علماء املاپورم زون ضلع مشرقی گوداوری کے ذمہ داران خصوصا ً مولانا قاضی ضیاء الدین صا حب ، جنرل سکریٹری املا پورم جناب جیلا نی صا حب کنوینر ضلع مغربی گوداوری اور دیگر احباب نے ضلع مغربی گوداوری کے تعلقہ املہ پورم کے اطراف و اکناف کے دس سے زائد ایسے دیہاتوں کا دورہ کیا ہے جو قا یا نیت و عیسا ئیت سے متاثر ہیں۔ وفد نے املا پورم منڈل , پیرورکا لونی, گوڈالہ, ۔پیرور کالونی منڈل املا پورم, گوڑا لاور, چپرو اگراہرم کاٹرن کونامنذل, کاٹرن کونا منذل, مرملا  آئی یولاورم منذل کے دیہاتوں کادورہ کر حالات کا جائزہ لیا ہے ۔ان علاقوں سے ہر سال قادیانی بہولے بہالے مسلمانوں کوجو دین سے ناواقفیت رکھتے ہیں ماہ ڈسمبر میں قادیان لیکر جاتے ہے۔ الحمدللہ ریاستی جمعیۃ علماء کی مسلسل محنت اور کوششوں کی وجہ سے اب تک ایک بڑ ی تعداد قادیان جانے سے رک چکی ہیں۔ اور جو افراد قادیانیت سے متاثرہ تھے و تائب ہو چکے ہیں۔وفد نے دیہاتوں کا دورہ کرکے مساجد اور قادیانیت سے متاثرہ گھروں پر ریاستی جمعیۃ علماء کی جانب سے مرزا غلام احمد قادیانی کے خلاف شائع کردہ تلگو اور انگریزی زبان میں بڑے بڑے پوسٹرس چسپا ںکیا ہے ۔وفد نے دیہات کے لوگوں سے ملاقات کرکے مقامی لوگوں کے قادیان جانے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ معلومات سے پتہ چلا کہ الحمد للہ اکثر افراد قادیان جانا بند کرچکے ہیں اور بہت سے خاندان تائب ہوچکے ہیں وفد نے ان افراد سے بھی ملاقات کی جو قادیان جانے کا ارادہ کیے تھے، ان کی ذہن سازی کی گئی اور قادیان نہ جانے کا ان سے وعدہ لیا گیا۔ واضح ہوکہ ریاستی جمعیۃ علماء کا وفد گزشتہ کئی سالوں سے ہر سال پابندی کے ار تداد سے متاثرہ علاقوں کا دررہ کرکے حالات کا جائزہ لے رہا ہے , اور دیہات کے مسلمانو ں کے دین وایمان کی فکر میں لگے ہوئے ہیں اسی طرح ارتداد سے متأثر ہ اس علاقہ میں جو جمعیۃ علماء کی جانب سے چل رہے مکاتب دینیہ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کاتعلیمی جائزہ بھی لیا ہے ۔جو اصحاب خیر ان ارتداد سے متاثرہ علاقوں میں مکاتب قائم کرنے کے خواشمند ہے وہ ان فون نمبرات پر رابط کریں ۔040- 27404616-9440450202-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×