احوال وطن

جمعیۃ علماء ہند شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی

نئی دہیل: 10؍ڈسمبر (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ہند کے قومی دفتر سے ناظم عمومی مولانا سید محمود اسعد مدنی نے تمام  ریاستوں کے صدور و نظمائے اعلی کے نام لیٹر جاری کرتے ہوئے شہریت ترمیمی بل 2019ء کے خلاف ملک گیر سطح پر ’’احتجاجی مظاہرہ’’ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے لیٹر میں لکھا کہ:

’’ملک کے دستور اور اس کی روایات کے معارض شہریت ترمیمی بل 2019ء کے خلاف ملک گیر سطح پر ’’احتجاجی مظاہرہ،ط کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کی تمام صوبائی؍ ضلعی اور مقامی یونٹوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ 13؍ڈسمبر بروزِ جمعہ اپنے اپنے علاقوں میں خاموش اور پُر امن ’’احتجاجی مظاہرہ’’ کا اہتمام کریں۔ اس کی رپورٹ دفتر جمعیۃ علماء ہند کو بذریعہ ڈاک یا ای میل ارسال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×