حیدرآباد و اطراف

نرسمہاراؤ کے مجسمہ کی تنصیب و نقاب کشائی ریاست کی تاریخ کا سیاہ ترین دن

حیدرآباد: 28؍جون (پریس ریلیز) مفتی محمودزبیر قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علما تلنگانہ وآندھرا کی پریس نوٹ کے مطابق آج نیکلس روڈ پر جو کچھ ہوا وہ ریاست کی سیکولر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جمعیت علما فرقہ پرستوں کی پذیرائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے، اور اس کو ریاست کی امن و ہم آہنگی پر مبنی فضا کے لیے خطرناک تصور کرتی ہے، اس موقع پر جمعیت علما کے ریاستی صدر مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی نے فرمایا کہ ایک ایسے شخص کو جس کے عمل و کردار اور فیصلوں نے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو تاراج کیا ہے اس کے گن گانا سیکولرزم کا مالا جھپنے والے چیف منسٹر کو زیب نہیں دیتا، انہیں کسی فرد یا خاندان کی چاپلوسی کے بجاۓ ریاست کے سیکولر طبقے کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے جو پچانوے فیصد سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اس کی سخت مذمت کرتی ہے اور اس طرح کے تکلیف دہ حرکتوں سے باز رہنے کا انتباہ دیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×