احوال وطن

نوجوان نسل کو بنیادی اسلامی تعلیمات سے واقف کروانے کے لیے تحریری مسابقہ کے انعقاد کا فیصلہ

تانڈور: 19؍دسمبر (پریس نوٹ) کل مؤرخہ 17ڈسمبر 2020 بروز جمعرات بمقام دفتر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد زیر صدارت مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،تنظیم کے ماہانہ مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا محترم محمد انور صاحب کی قرآت کلام مجید سے مجلس کا آغاز ہوا بعد ازاں صدر محترم نے گزشتہ ماہ انجام پائی تنظیم کی سرگرمیوں اور خدمات کی مختصر رپورٹ شرکاء اجلاس کے سامنے پیش کی۔
مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی نے اس موقعہ پر کہا کہ نسل نو کی دین سے دوری اور غیر ضروری مشاغل میں انہماک اور مناسب اور بنیادی دینی تعلیم و تربیت کے فقدان کے سبب نوجوانوں کے اخلاقی گراوٹ امت مسلمہ کے لئیے لمحہ فکریہ ہے مزید کہا کہ اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ دین اسلام اور اس کی تعلیمات آنے والی نسلوں میں باقی رہے تو اس کے لئے موجودہ نسل کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا انتہائی ضروری ہے بالخصوص نوجوانوں لڑکوں اور لڑکیوں کا وہ طبقہ جو عصری تعلیم حاصل کررہا ہے وہ دین کے عقائد اور دیگر بنیادی معلومات سے بھی بے بہرا ہے اسی لئیے جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے یہ فیصلہ لیا ہیکہ نسل نو کو تعلیمات اسلامی کے اہم شعبوں(عقائد، عبادات، معاشرت، معاملات اور اخلاقیات) سے واقف کروانے کے لئیے تانڈور میں ایک تحریری مسابقہ بنام”تفہیم اسلام کورس”کا انعقاد کیا جائے گا اور جمعیۃ علماء کی جانب سے مواد طلباء کو فراہم کیا جائیگا جس کا مطالعہ کرکے انہیں مسابقہ میں حصہ لینا ہوگا اور طلباء کی ذہنی استعداد کے پیش نظر دو گروپ بنائے گئے ہیں گروپ A(انٹر تا ڈگری کے طلباء وطالبات اور دیگر گھر بیٹھے تیاری کرکے حصہ لینے والے افراد کے لئیے)گروپ B(آٹھویں تا دسویں جماعت کے طلباء وطالبات) کے لئیے مختص کیا گیا ہے اور طلباء میں ذوق وشوق پیدا کرنے کے لئیے گراں قدر انعامات بھی رکھے گئیے ہیں جس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
گروپ A
انعام اول /15000
انعام دوم /11000
انعام سوم /7000
گروپ B
انعام اول /11000
انعام دوم /7000
انعام سوم /5000
اس کے علاوہ ہر گروپ میں دس دس ترغیبی انعامات بھی ہوں گے اور تمام شرکاء مسابقہ کو توصیفی سند میں دی جائیگی اور
طلباء کے لئیے اردو اور رومن انگلش میں سے کسی ایک کا انتخاب کرکے اس مسابقہ میں حصہ لینے کی سہولت دستیاب رہیگی اور رجسٹریشن کے لئیے اپنے اپنے محلہ کی مسجد کے پیش امام صاحب سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
اس اجلاس میں شریک تمام اراکین جمعیۃ کو داخلہ فارمز اور ہال ٹکٹس سپرد کردئیے گئے ہیں۔
والدین اور سرپرستان سے اپیل کی جاتی ہیکہ اپنے بچوں کو اس مسابقہ میں ضرور داخلہ دلائیں تاکہ اس بہانے وہ دین کی تقریباً تمام ضروری اور بنیادی باتوں سے واقف ہوجائیں۔
اس مشاورتی اجلاس میں جمعیۃ علماء اور دینی تعلیمی بورڈ کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×