بھارت بند کے دوران ریاستی جمعیۃ علماء کے وفد کا کسان تنظیموں کے ساتھ احتجاج
حیدرآباد: 8؍دسمبر (پریس ریلیز) حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کی ہدایت پر حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی نگرانی میں ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کا ایک وفد محمد رمضان انچارج دفتر ریاستی جمعیۃ علماء‘ مولانا محمد انصارانورحسامی ناظر محکمہ شرعیہ ریاستی جمعیۃ علماء ‘ مولانا نصیر حسامی آرگنائزر ریاستی جمعیۃ علماء‘ محمد سلمان‘ محمد زاہد، قمر عالم نے دلت تنظیم کے صدر جناب نرسنگ راؤ صاحب،(ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نیشنل ایس سی ایس ٹی فڈریشن)اور دیگر دلت تنظیموں کے ساتھ ملکر زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند میں کے تناظر میں احتجاج میں حصہ لیا۔ اس موقع پر حافظ پیر شبیر احمد ریاستی صدر جمعیۃ علماء نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ حکومت کے نت نئے قوانین سے پریشان حال کسانوں کے ساتھ کھڑا ہونا یہ افرادِامت کی ذمہ داری ہے۔ ایسے موقع پر بلا تفریق مذہب و ملّت ان کسانوں کا ساتھ دیں،ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش حکومت ہند سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ زرعی قوانین واپس لے اور کسانوں کو راحت پہونچائے،اسی کے پیش نظر آج دونوں ریاستوں تلنگانہ وآندھرا پردیش کے جمعیۃ علماء کے اضلاع کے ذمہ داران حیدرآباد، گنٹور، نیلور، نندیال، کوداڑ، نلگنڈہ، چتور، کلکری، نظام آباد، کریم نگر سمیت متعدد اضلاع میں احتجاجی پروگرام منعقد کئے گئے اور اس بھارت بندکامیاب بنایا گیا ۔