کریم نگر: 17؍نومبر (پریس ریلیز) مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگرکی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماءکریم نگر کا مشاورتی اجلاس ۱۶نومبر بروز پیر بعد نماز عشاءمکتب معارف القرآن کارخانہ گڈہ میں مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیۃ کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں اہم امور تبادلہ خیال کیاگیااور فیصلے کئے گئے۔جن میں ایک یہ ہے کہ جمعیۃ علماءکریم نگر کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح ان شاء اللہ اس سال بھی آئندہ مہینہ میں عصری اسکولس کے طلباء میں سیرت النبی ﷺ مسابقتی امتحان کا انعقاد عمل میں آئے گا،حالات کے پیش نظر اس مرتبہ امتحان کی نوعیت کچھ مختلف ہوگی لیکن ان شاء اللہ طلباء کو اس امتحان سے بھرپور مستفید ہونے کا موقع بھی ملے گااور کامیاب طلباء میں قیمتی رقمی انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے،امتحان کا تفصیلی نظام جلد ہی منظر عام پر آئے گا،جس کے لئے باضابطہ سیرت النبی ﷺامتحان کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔اسی طرح دینی تعلیمی بورڈ کے تحت شہر کے مختلف محلوں میں مکاتب کا قیام عمل میں آئے گا۔مفتی محمد یونس القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء کریم نگر نے اراکین اور نو فارغ فضلاء کے سامنے جمعیۃ کی خدمات وکارکردگی کا تذکرہ کیا اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔مفتی نوید سیف صاحب حسامی جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر نے دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر کا تعارف اور خدمات پیش کیں۔مفتی عبدالحمید صاحب قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر نے دعا فرمائی۔ اس موقع پر حافظ سید رضوان صاحب جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر،مفتی محمد شعیب علی قاسمی صاحب سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ،مفتی خواجہ غفران الدین صاحب اسعدی سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ،مفتی عبدالعلیم قاسمی صاحب،مفتی یوسف صاحب حسامی،حافظ اسماعیل راشد صاحب،حافظ عبدالمجید اشتیاق صاحب،مولانا شاداب خان قاسمی،مفتی ابوطلحہ قاسمی،مولانا خواجہ فرقان معین الدین قاسمی،مولانا عبدالرؤف قاسمی،مولانا عابد خلیل صاحب حسامی،مولانا اشرف قاسمی،حافظ خواجہ فرقان الدین،حافظ یسین،حافظ ذیشان وغیرہ موجود تھے۔