جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے اراکین کا ہنگامی اجلاس
حیدرآباد: 13؍اکتوبر (عصر حاضر) جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے اراکین کا اہم ہنگامی اجلاس بتاریخ ۱۵اکتوبر ۲۰۲۰ء بروز جمعرات 8:30 تا 10:30 بجے شب بمقام جامع مسجد دار الشفاء میں منعقد ہوگا۔ تقریبا6 ماہ سے زائد عرصہ کے بعد منعقد ہورہے اس اجلاس کی سرپرستی پاسبان ملت حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علما تلنگانہ و آندھرا فرمائیں گے اور رہبر قوم وملت حضرت مولانا مفتی محمد عبد مغنی مظاہری صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد صدارت فرمائیں گے حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علما تلنگانہ و آندھرا مہمان خصوصی ہوں گے۔
اجلاس میں درجِ ذیل امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ۱) ممبر سازی مہم کی ترتیب قطعیت ۲) جمعیۃ یوتھ کلب کا تعارف ۳) سیرت محسن انسانیت صلی الله علیہ وسلم مہم کی قطعیت ۳) حکومتی سروے کے بارے میں مشاورت ۵) مرکزی حکومت کی تعلیمی پالیسی پر غور وخوض وغیرہ۔
مولانا محمد مصدق القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد مولانا سید نذیر احمد یونس قاسمی صاحب نے تمام اراکین سے پابندی وقت شرکت کی درخواست ہے۔رابطے کے لئے 8247030375 9347593211