حیدرآباد و اطراف

مولانا معز الدین قاسمی کا انتقال امارتِ شرعیہ ہند اور جمعیۃ علماء ہند کے لیے عظیم خسارہ

حیدرآباد :13؍ ستمبر (پریس ریلیز) حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش نے مولانا محمد معز الدین صاحب قاسمی کے سانحہ ارتحال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ادارۃ المباحث الفقہیہ اور امارت شرعیہ ہند کے ناظم مولانا محمد معز الدین صاحب قاسمی مختصر علالت کے بعد صبح ۱۱؍ بجے دن اس دارفانی کو الوداع کہتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے انا للہ وانا الیہ راجعون۔ صدر محترم نے کہا کہ مولانا جمعیۃ علماء ہندکا قیمتی اثاثہ تھے، بہت ہی نیک،صالح،صاف دل،صاف گو،انتہائی سادہ مزاج، اصول پسند , امانت دار جیدعالم دین تھے فقہی مسائل کی باریکیوں پر ان کی نگاہ خوب تھے , ان کی نظامت میں ادارہ المباحث الفقہیہ کی جانب سے کئی کامیاب فقہی سمینار کا انعقاد ہوا۔ آپ اکابرین جمعیۃ کے منظورِ نظر تھے جمعیۃ علماء ہند کا قیمتی اثاثہ ، مخلص کارکن اور اس کی مجلس عاملہ کے مؤقر رکن ، بہت سی خصوصیات کے حوالہ سے منفرد مزاج کی حامل شخصیت تھے اللہ تعالی نے مولانا کو بے شمار خوبیوں اور کمالات سے نوازا تھا، وہ ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے سادگی تواضع وانکساری میں آپ بے مثال تھے ملنسار خوش مزاجی وسعت اخلاقی میں آپ کی زندگی کے جلی عناوین ہیں، آپ شہرت نام ونمود سے کو سو دور تھے مولانا مجھ سے دیرینہ تعلقات رکھتے تھے،کئی بار احقر کی دعوت پر حیدرآباد تشریف لائے اور محکمہ شرعیہ کے تربیتی اجلاس میں خطاب فرمایا،اور جب بھی دہلی میں ورکنگ کمیٹی میں ملاقات ہوتی تو شفقت ومحبت کا معاملہ فرمایا کرتے تھے،مولانا کی وفات ایک بڑا حادثہ اور خاص طور پر امارت شرعیہ جمعیۃ علماء ہند کیلئے بہت بڑا خسارہ ہے، مباحث فقہیہ کے اجلاسوں میں مولانا کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، اور ان کی خدمات کو برابر یاد کیا جائے گا،مولانا کے وصال پر ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مولانا کی خدمات کو قبول فرمائے ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے،قوم وملت کو انکا نعم البدل عطافرمائے آمین، مولانا کیلئے ریاستی دفتر جمعیۃ علماء پر قرآن پاک کی تلاوت کی گئی،دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا،اسی طرح صدر محترم نے ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کے صدور اور نظمائے اعلی،جمعیۃ علماء کے تمام ممبران اور عوام الناس سے مولانا کیلئے ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کی درخواست کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing