جمعیۃ العلماء جوبلی ہلز کے زیر اہتمام تہنیتی تقریب بموقع تشکیل بلدی یونٹس حلقہ جوبلی ہلز
حیدرآباد: 13؍جنوری (محمدعقیل) مولانا سید زبیرحسین حسامی جنرل سیکرٹری جمیعۃ العلماء جوبلی ہلز کی اطلاع کے مطابق بتاریخ 14جنوری بروز جمعہ بعد نماز عشاء بوقت ساڑھے آٹھ بجے بمقام مسجد مرکز الارشاد جامعہ اسلامیہ ارشادالبنات سادات اسلامک سنٹر سلطان نگر ایرہ گڈہ زیر سرپرستی پاسبان ملت حضرت حافظ پیر شبیر صاحب صدر جمیعۃ العلماء تلنگانہ و آندھرا زیر صدارت ترجمان اھل سنت حضرت مولانا عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم زیر نگرانی مفتی محمد رفیع الدین رشادی رکن عاملہ سٹی جمیعۃ العلماء حیدرآباد مولانا سید عامر عتیق حسامی صدر جمیعۃ العلماء جوبلی ہلز منعقد ہوگی۔ اس اجلاس میں مہمانان خصوصی حافظ پیر خلیق صاحب جنرل سیکرٹری جمیعۃ العلماء تلنگانہ و آندھرا مولانا مصدق القاسمی صاحب جنرل سیکرٹری سٹی جمیعۃ العلماء حیدرآباد مفتی تجمل حسین قاسمی صاحب نائب صدر سٹی جمیعۃ العلماء حیدرآباد مولانا احمد ومیض ندوی صاحب نائب صدر سٹی جمیعۃ العلماء حیدرآباد مفتی معراج الدین ابرار قاسمی نائب صدر سٹی جمیعۃ العلماء حیدرآباد حافظ غوث رشید ی صاحب نائب صدر سٹی جمیعۃ العلماء حیدرآباد مولانا محمد نذیر الدین سیکرٹری سٹی جمیعۃ العلماء حیدرآباد قاری محمد یونس صاحب مولانا مستقیم صاحب مفتی عبدالحی صاحب مولانا مقصود احمد طاہر صاحب صدر جمیعۃ العلماء رنگا ریڈی مولانا سید مصباح الدین حسامی صاحب صدر جمیعۃ العلماء ٹولی چو کی مفتی عبد الباقی ارشد قاسمی صدر جمیعۃ العلماء ملکاجگیری میڑچل مولانا سید حشمت حسامی صاحب مولانا مسرور رشادی صدر جمیعۃ العلماء بالا نگر مفتی مظہر قاسمی صدر جمیعۃ العلماء موسی پیٹ حافظ تقی حسامی صاحب صدر جمیعۃ العلماء کوکٹ پلی عالجناب معین الدین صاحب جمیعۃ العلماء پنجہ گٹہ شیخ یونس الدین جنرل سیکرٹری جمیعۃ العلماء میڑچل شرکت فرمائیں گے۔ اس موقع پر مولانا عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم کا خصوصی خطاب بعنوان موجودہ دور اور ہماری ذمہ داری ہوگا۔ اس تہنیتی اجلاس میں اکابرین کے ذریعہ نو منتخبہ صدور و معتمدین کی شال پوشی بھی ہوگی حلقہ جوبلی ہلز میں محکمہ شرعیہ(دار القضاۃ ) کے قیام کے لیے مفتیان کرام علماء عظام اور با اثر احباب پر مشتمل ایک مجوزہ کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا نظامت کے فرائض مولانا سید زبیرحسین حسامی انجام دینگےاس پر مسرت مجلس میں شرکت کی خواہش کیجاتی ہے۔