آئینۂ دکن

مولانا قاضی سمیع الدین صاحب کا سانحہ ارتحال قوم وملت بالخصوص علماءِ متحدہ آندھراپردیش کا عظیم خسارہ

حیدرآباد: 9؍اگسٹ (پریس ریلیز) مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش ومہتمم مدرسہ دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد نے ریاست کے بزرگ عالم دین مولانا قاضی سمیع الدین صاحب نرساپوری کے سانحہ ارتحال پراپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم  متحدہ ریاست آندھراپردیش کے ان ابتدائی علماء میں سے ایک تھے جنہوں نے دارالعلوم دیوبند سے فراغت حاصل کی، وہ مسلک دیوبند پر تصلب کے ساتھ جمے ہوئے تھے اور ریاست میں علماء حق کی نمائند ہ تنظیم مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھراپردیش سے دیرینہ تعلق تھا اور مجلس علمیہ کے ممتاز اور صف اول کے علماء میں شمار کئے جاتے تھے ، ان کا سانحہ ارتحال بالخصوص علماء آندھراپردیش کے لئے عظیم خسارہ ہے ۔ اللہ رب العزت ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام سے نوازے، پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×